pakvszim

دوسرا ٹی ٹونٹی:پاکستان کی دوسری جیت

EjazNews

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، جبکہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسری ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 135رنز کا ہدف دیا۔

زمبابوے کی پہلی وکٹ 5رنز پر گری جبکہ برینڈن ٹیلر 3رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔سین ولیمز 13رنز بنا سکے، مادھویری 24رنز بنا کر عثمان قادر کا نشانہ بنے، آرپی بوری نے32رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور حارث رئوف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 135رنز کا ہدف 15.1اوورز میں د وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اوپنر فخرزمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔حیدر علی 66جبکہ خوشدل شا نے 11رنز بنائے۔
پاکستان کی دونوں وکٹیں فاسٹ بائولر بانی نے حاصل کیں

یہ بھی پڑھیں:  پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61رنز سے ہرادیا