maryam nawaz

نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے، ملک کو غلامی سے آزاد کرائیں گے:مریم نواز

EjazNews

لاہور میں ن لیگ کی شیر جوان تحریک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ کا وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے تو کوئی آسمان سے نہیں اترا ،سب پیش ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھایا جائے تو ملک اور معیشت بیٹھ جاتے ہیں، جواب مانگیں تو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں۔ ہم پر ہماری ہی زمین کے دروازے بند ہیں، جن مقاصد کے لیے پاکستان بنا ان پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر صوبے میں یہ تحریک شروع کی جائے، کل خیبرپختونخوا کے سٹوڈنٹس نے شکوہ کیا کہ ہمیں نہیں بلایا گیا،خیبرپختونخوا میں بھی اس تحریک کا آغاز کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے قدم بڑھا دیا ہے، اب آپ نے قدم بڑھانا ہے، نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے، ملک کو غلامی سے آزاد کرائیں گے کیونکہ اس سے سے بڑی کوئی سزا نہیں۔ یہ تحریک نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنانے اور سیاسی شعوردینے کی تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دو ہندو لڑکیوں کے اغواء پر وزیراعظم کا نوٹس

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بلوچستان ہمارا قابل فخرصوبہ ہے جہاں سے اربوں روپے کی گیس پورے ملک میں سپلائی ہوتی ہے مگر حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں سےسکالرشپس کا حق بھی چھین لیا ہے۔اگرنوازشریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہے تو میرا اور نوازشریف کا ساتھ ہرگز نہ دیں۔ نوازشریف عدلیہ کی آزادی کی بات کررہا ہے،حلف کی پاسداری کی بات کر رہا ہے۔

تقریب کے دوران انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک جج کو کیوں نکالا گیا ، مجمع میں سے ایک نوجوان آیا جس کو مریم نواز نے اپنا مائیک دیا کہ بتائو کہ کیوں ایک جج کو نکالا گیا۔ جس کی نوجوان نے وضاحت کی۔

اسی تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عاصم سلیم باجوہ پر بھی تنقید کی کہ وہ نوکری پیشہ شخص تھے ان کے پاس اربوں کی پوری دنیا کے پاس جائیداد کہا ں سے آئی ان سے کوئی کیوں نہیں پوچھتا۔

یہ بھی پڑھیں:  نئے چیف سلیکٹر نئی امیدیں

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نالائق حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے، کشمیر چھن رہا ہے ، نوجوانوں سے لیپ ٹاپ، سکالر شپ چھین لیا گیا۔ جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو نئے کالج ،سکول بنتے ہیں ، لیپ ٹائپ ملتے ہیں اور جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو یہ سب کچھ چھن جاتا ہے۔