cricketer_1

سدرن پنجاب کے ہاتھوں ناردرن کی شکست

EjazNews

این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جاے والے میچ میں سدرن پنجاب نے نادرن کو اننگز اور 96رنز سے شکست دے دی، ناردرن ک ٹیم دوسری اننگز میں246رنز پر ڈھیر ہو گئی،زاہد محمود نے کیرئیر بیسٹ بولگ کرتے ہوئے میچ میں 10وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ سال کی رنر اپ ٹیم ناردرن نے تیسرے روز 31رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ زاہد محمود نے آصف علی اور فیضان ریاض کو بالترتیب 39اور36رنز پر پویلین روانہ کیا۔

آل رائونڈر حماد اعظم کی 79رنز کی اننگز بھی ناردرن کو شکست سے نہ بچا سکی۔حماد کی اننگز میں 8چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کپتان نعمان علی 32رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسرے روز آل رائونڈر حسین طلعت نے شاندار اننگز کھیلی تھی، کپتان شان مسعود 185گیدوں پر134رنز بنائے، شان مسعود کی اننگز میں 17چوکے شامل ھتے۔

جبکہ سدرن پنجاب نے اپنی پہلی اننگز 507رننز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کی تھی، نادرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 165اور دوسری اننگز میں246رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  زمبابوے کی ٹیم پاکستان میں کرکٹ کا رنگ جمائے گی

32سالہ فاسٹ بائولر زاہد م حمود نے پہلی اننگز میں 41رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی را دکھائی، دوسری اننگز میں انہوں نے 57رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس 44رنز دے کر2وکٹیں حاصل کر سکے۔