nation parliament

اسلامو فوبیا :پاکستان کا او آئی سے مطالبہ

EjazNews

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متفقہ مذمتی قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔متن میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر تحفظات ہیں۔ پاکستان کا منتخب ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ او آئی سی اسلاموفوبیا کے خلاف 15مارچ کا دن منائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو گستاخی فرانس میں ہوئی اس سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔کسی بھی مسلمان کے لئے اس سے سنجیدہ ایشو کوئی نہیں ہو سکتا، اپوزیشن کی طرف سے قرارداد آئی تو کیا کوئی غیر آئینی کام کیا جائے گا۔

مزید برآں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو شروع سے ہی مودی کوبے نقاب کرنا چاہئے تھا:بلاول بھٹو زرداری