pm_with_asam_saleem

وزیراعظم نے معاون خصوصی اطلاعات کا استعفیٰ نامنظور کر دیا

EjazNews

وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق معاون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہٰذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
یاد رہے:لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد اپنی جانب سے وضاحت پیش کی اور ایک عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرتار پور یاترا کیلئے 10ہزار یاتریوں کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ