kamaya-nowjwan

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے:وزیر اطلاعات

EjazNews

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔احساس پروگرام کا دوسرا فیز شروع کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا، سیوریج، سولڈویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں، جن کے لیے وفاق کی طرف سے ایک خاص پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔منصوبوں کا اعلان وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز کریں گے۔سندھ حکومت کو بھی پروجیکٹس سے متعلق آن بورڈ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی گئی جس میں ذمہ داری بھی ہو اور جب تک اونرشپ نہیں ہوگی تو یہ نہیں ہوسکے گا۔پیکیج کے لیے وفاق این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر وسائل فراہم کررہا ہے اور یہ منصوبے سندھ حکومت کو آن بورڈ لے کر شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ جیسی نالائق اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہوتا جارہا ہے، عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا:وفاقی وزیر

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بلوچستان، خیبرپختونخو اور کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔