pak vs eng

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، 236پر پاکستانی ٹیم آئوٹ

EjazNews

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے جیتا ہوا میچ ہارا اور اس کے بعد تنقید بھی خوب ہوئی ۔ میچ کے دوران بارش کے باعث میچ روک کر کھانے کا وقفہ جلدی کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کی 10 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں بین سٹوکس اور آرچر کی جگہ زیک کراولے اور سیم کرن کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلی بار سائوتھمپٹن میں ٹیسٹ کھیلے گی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں  شان مسعود ایک سکور ، عابد علی60، اظہر علی 20، بابر اعظم 25،اسد شفیق5، فواد عالم صفر سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ پانچ وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی ٹیم 126 سکور بنانے میں کامیاب رہی

یہ بھی پڑھیں:  حیدر علی نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان اور انگلینڈ میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران9کھلاڑیوں کے نقصان پر 223رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنانے میں کامیاب رہی ہے جس میں محمد رضوان کے 60 رنز شامل ہیں۔
دوسرے روز بھی انگلینڈ کی کم بخت بارش کھیل کا مزہ کر کرا کرتی رہی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پہلےروز پاکستان کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47رنز پر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ محمد رضان 60رنز بنائے ہی تھے کہ بارش آدھمکی۔ بارش کے باعث دوسرے روز کا میچ ختم کر دیا گیا۔
انگلش ٹیم کے بائولر براڈ اور اینڈرسن نے 3-3وکٹیں حاصل کیں ۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی محمد رضوان سٹوارٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور اس طرح پاکستان کی پہلی اننگز 236 رنز پر ختم ہو گئی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 223 رنز نو آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تھا۔تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔ میچ آفیشلز نے دن میں تین بار گراؤنڈ اور پچ کا معائنہ کیا تاہم انہوں نے بارش کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے میچ شروع کرنے کا سگنل نہیں دیا تھا۔اس طرح بارش کے باعث کوئی گیند کیے بغیر پورے دن کا کھیل ضائع ہوگیا۔
اس طرح پاکستانی ٹیم اتوار کو میچ کے چوتھے روز 223 سے ہی اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ اور 236سکور پر ٹیم آئوٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ

جمیس اینڈرس نے 3وکٹیں جبکہ سٹیوبراڈ4، اورسیم،کرس ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں