juice

جوس سے امراض کا علاج

EjazNews

اگرچہ تمام سبزیوں اور پھلوں کے جوس مکمل طور پر غذائیت ہوتے ہیں تاہم پھلوں میں مخصوص جسمانی عوارض کو دور کرنے کے بھی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ذیل میں ان چند پھلوں اور سبزیوں کے جوس کے خواص بیان کئے جارہے ہیں جنہیں طب مشرق کے اطبائ اور حکماء نے دافع مرض قرار دیا ہے۔

تیزابیت:
انگور ، کینو ، مالٹا ، گاجر اور پالک کے جوس۔
چہرے کے کیل مہاسے:
انگور، ناشپاتی، آلو بخارا، ٹماٹر کھیرا، گاجر آلو اور پالک کے جوس۔
الرجی:
لوکاٹ، انگور، گاجر چقندر اور پالک کے جوس۔
شریانوں کی سختی:
چکوترا، انناس، لیموں، گاجر ، سلاد اور پالک کے جوس۔
خون کی کمی:
گاجر ، آلو بخارا،اسٹرابری ا ور سرخ انگور کے جوس۔
دمہ:
لوکاٹ، لیموں، انناس، آلو بخارا، گاجر، مولیاور کلفہ کے جوس۔
برانکائٹس:
(سانس کی نالیوں کی سوزش یا پھیلائو) : لوکاٹ ، ٹماٹر ، لیموں، انناس، پیاز اور پالک کے جوس۔
مثانے کے عوارض:
سیب، لوکاٹ، لیموں، کھیرا،گاجر ، کلفہ، کیجوس۔
نزلہ وزکام:
لیموں، کینو ،سنگترہ، چکوترہ، انناس، گاجر،پیاز، کلفہ اور پالک کے جوس۔
قبض:
سیب، ناشپاتی، انگور، لیموں، گاجر، چقندر، پالک کا جوس۔
اسہال:
پپیتا، لیمو، انناس ، گاجر کا جوس۔
چنبل:
سرخ انگور، گاجر، پالک، کھیرا اور چقندر کا جوس۔
مرگی:انجیر، سرخ انگور، گاجر اور پالک کا جوس۔
امراض چشم:
لوکاٹ، ٹماٹر، گاجر اور پالک کا جوس۔
منہ کی بدبو:
سیب ، چکوترا، لیموں، انناس، ٹماٹر، گاجر اور پالک کا جوس۔
درد سر:
انگور، لیموں، گاجر ، سلاد اورپالک کاجوس۔
امراض قلب:
سرخ انگور، لیموں ، کھیرا، لوکاٹ، چقندر اور پالک کا جوس۔
ہائی بلڈ پریشر:
انگور، کینو، مالٹا، کھیرا ، گاجر اور چقندر کا جوس۔
انفلوئنزا:
لوکاٹ، کینو، مالٹا، لیموں، چکوترہ، انناس، گاجر، پالک کا جوس۔
بے خوابی:
سیب، انگور، لیموں، سلاد ، گاجر اور امرود کا جوس۔
یرقان:
لیموں ، انگور، ناشپاتی، گاجر، پالک ، چقندر اور کھیرا کا جوس۔
امراض گردہ:
کینو، سنگترہ، مالٹا، کھیرا، گاجر اور چقندر کا جوس۔
امراض جگر:
پپیتا، انگور، گاجر، ٹماٹر، چقندر اور کھیرا کا جوس۔
موٹاپا:
لیموں ، چکوترہ، مالٹا، کینو، چیری، انناس ، پپیتا ، ٹماٹر، چقندر، گوبھی، سلاد، پالک اور گاجر کا جوس۔
بواسیر:
لیموں، سنگترہ، مالٹا، پپیتا، انناس، گاجر ، پالک اورشلغم کا جوس۔
امراض مثانہ:
تمام موسمی پھلوں کے رس بشمول گاجر، سلاد اور پالک کا جوس۔
معدے کا السر:
لوکاٹ، انگور ، گوبھی اور گاجر کا جوس۔
بدن کی ہڈیوں کا خلاء:
لوکاٹ، لیموں، ٹماٹر، گاجر، پیاز اور مولی کا جوس۔
گلے کی سوزش:
لوکاٹ، انگور، انناس ار آلو بخارا کا جوس۔
جسم کی فربہی:
آم ، کیلے کا ملک شیک۔
لبنیٰ خیال

یہ بھی پڑھیں:  کیلے کے چھلکوں کے فوائد