shafqat amant ali

جا چھوڑ دے میری وادی:کشمیریوں کی آواز ہے

EjazNews

کشمیری 5 اگست 2019 سے بھارتی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور 365 دنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاون کا سامنا ہے۔بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے مگر خواب نہیں، بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ تو بنا سکتا ہے لیکن جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔کشمیری تنگ آچکے ہیں اور دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں، کشمیر ی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے منتظر ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ گانے کا آغاز گھڑی کی آواز سے ہو تا ہے جو پچھلے 365 دِنوں کی یاد دلاتی ہے۔گانے کا ٹائٹل ”جا چھوڑ دے میری وادی“ ہے۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کے لئے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔کشمیریوں کی آزادی کی یہ چیخ بھی دنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی، ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  53سال کی عمر میں اداکار عرفان خان انتقال کر گئے