gilgit biltistan

گلگت بلتستان، نگران حکومت میں کون سا عہدہ کس کے پاس ہے؟

EjazNews

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان نے کابینہ کے نئے ارکان کو قلمدان سونپ دیئے ہیں۔18اگست کے الیکشن کے بعد جب نئی حکومت بننے تک نگران حکومت ذمہ داریاں نبھائے گی۔ اس دوران کیلئے کن کن کو کون کون سے عہدے دئیے گئے ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب اسماعیل خان کو منصوبہ بندی اور ترقی، سید سرور شاہ کو جنگلات اور اطلاعات، شوکت رشید کو تعمیرات، شیخ ناصر حسین کو زراعت، لائیو سٹاک اور ماہی پروری اور محمد علی خان کو ایکسائز ٹیکسیشن اور سماجی بہبود کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اپنے عہدوں کے حلف لیتے ہوئے وزراء

محمد یاسین کو قانون اور انصاف، سید شبیہ الحسنین کو بلدیاتی حکومت اور دیہی ترقی، محمد علی قائد کو معدنیات، صنعتوں اور تجارت، جوہر علی کو پانی اور بجلی ڈاکٹر رجب علی کو خوراک، امام یار بیگ کو صحت اور عبدالجہان کو تعلیم کا قلمدان دیا گیا۔وقار عباس وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ اور ثمینہ بیگ وزیراعلیٰ کی سیاحت، کھیل اور ثقافت کی مشیر ہوںگی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایوان بالا میں9میں سے4بل منظور، کس نے کون سا بل پیش کیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں