خیبرپختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں 4فیصد اضافہ ہوگیا: وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان اپنے ایک ٹویٹ میں اپنی تصویر کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ ’’نرسریوں سے لیکر جنگلات تک حکومتی و نجی شعبے کی شراکت سے بلین ٹری سونامی منصوبے کو ہر مرحلے پر غیر معمولی کامیابیاں میسر آئیں۔ اس سے ہمیں دس ارب درخت اگانے کا حوصلہ ملا۔ خیبرپختونخوا کے زیرانتظام جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا اور ہمیں ماحولیاتی تغیر کے مقابلے میں مدد ملی۔‘‘
پاکستان بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔ جہاں پر حکومتوں کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح دن بدن بدترین سطح پر جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پانی کی بچت کے بھی بہت سے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ جس سے پانی کا استعمال کم ہو ۔ اور ساتھ ساتھ درخت لگانے کی طرف توجہ دی گئی ہے۔ جو کہ خوش آئند ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پرقابو پانے اور زیر زمین پانی کی سطح کو برقراررکھنے کے لیے درختوں اور جنگلات کی ہمیں پورے ملک میں اشد ضرورت ہے۔یاد رہے ا س سلسلے میں پچھلے دنوں لاہور میں بھی ایک جگہ کو مخصوص کر کے درخت لگائے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں امید کی کرن نظر آرہی ہے :شاہ محمود قریشی

اپنا تبصرہ بھیجیں