home remedies_flu

نزلہ اور زکام کے علاج کیلئے گھریلو ٹوٹکے

EjazNews

نزلہ زکام کا علاج : کوئلے کوجلا کر اس پر ہلدی ڈال کر دھواں پیدا کریں اور ناک میں ڈالیں۔
کھانسی، زکام اور بلغم کے لئے : گرم پانی میں نمک اور وکس (Vicks)ڈال کر بھاپ لیں۔

بلغم کے لئے: منکا ایک دانہ چیر کر اس میں چٹکی کالانمک بھر لیں۔ اب توے پرگرم کر لیں اور نہار منہ کھا ئیں۔ بلغم کی شکایت ختم ہو جائے گی۔

گلے کی سوجن اور کھانسی:میتھی دانہ ایک چمچ، 5 انجیر کے دانے اور1/2 کپ پانی لے کر ان تمام کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پکنے کے بعد اچھی طرح پیسٹ بنا لیں۔ پھر تھوڑا ٹھنڈا کر کے 4 چمچ شہد ملا لیں۔ اب ہر آدھ گھنٹہ کے بعد آدھ منہ میں ڈال لیں۔ دو دن بعد تازہ بنائیں۔

نزلہ اور زکام: صبح نہار منہ گرم پانی کی پیالی پی لیں اور ناک میں زیتون کے تیل کا ایک قطرہ ڈالیں۔ نہاتے وقت پانی میں مسٹرڈ پوڈر ڈال کر نہا لیں۔

کھانسی کے لئے :ایک چمچ شہد میں ،چٹکی بھر کالا نمک ہلدی اورتلسی کا پوڈر ملا کر دن میں دو تین مرتب کھالیں۔ آرام آجائے گا یا گرکھانسی کے ساتھ نزلہ بھی ہو تو تیز گرم پانی میں بڑا چمچ خالی شہد کا ڈال کر پی لیں۔ دن میں دو یا تین دن ضرور پئیں۔ کھانسی کے لئے ایک مفید علاج کالانمک بھی ہے۔ چھوٹی سی ڈلی منہ میں رکھ کر چوس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیڑے مکوڑے ختم کرنے کے گھریلو نسخے

گلا بیٹھ جائے : دولونگ اور ایک دار چینی کو ابال کر تھوڑی پتی ڈال کر چائے بنالیں، پھرتھوڑا نمک ڈال کر غرارے کر لیں۔ دن میں دو تین بار کریں آواز ٹھیک ہو جائے گی۔

بلغم والی کھانسی کا علاج :گیہوں ایک پاﺅمٹی کے برتن میں جلا لیں۔ اسی برتن میں ہلدی بھی براون کر لیں۔ دونوں ملا کر پوڈر بنا لیں۔ آدھا چمچ بڑوں کے لئے اور چوتھائی چمچبچوں کے لئے صبح شام دودھ یا شہد کے ساتھ کھالیں۔

خشک کھانسی کے لئے : روزانہ رات کو دس یا بارہ بادام لے لیں۔ ان کو پوٹلی میں باندھ کر گرم پانی کی بھاپ میں 10 منٹ دم دے دیں۔ جب اچھی طرح دم ہو جائے تو چھلکا اتار کر دوبارہ گرم پانی کی بھاپ میں لٹکا کر گرم کر لیں پھر گرم گرم بادام کھا لیں۔ ایک ہفتہ کھا میں آرام آجائے گا۔

کالی کھانسی: لوکی کا چھلکا اتار کر کھا لیں اور سکھانے کے بعد پوڈر بنالیں۔ ایک چمچ پوڈر میں تھوڑا سا شہد ملا کر دن میں دو تین بار کھا لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

زکام کے لئے: پانچ دانے دار چینی کے ٹکڑے لیں اور اس کو پانی میں جوش دے کر جوشاندہ بنالیں اور گرم گرم پی لیں۔ زکام کے لئے مفید ہے
کھانسی اورمتلی کے لئے: آدھا کپ پیاز کا رس، دو چمچ شہد کے ساتھ پی لیں، افاقہ ہوگا۔

بلغم اور زکام کے لئے: خشخاش ،سونف، سبز چائے، اجوائن سب چیز یں چٹکی چٹکی لے لیں۔ دو چھوٹی الائچی شامل کر کے ابال لیں۔ ایک پیالی تیار کر کے آدھی پیالی ایک وقت میں پی لیں۔

زکام کے لئے : دارچینی کا قہوہ بنا کر شہد اور لیموں کا رس ڈال کر پی لیں۔

ہلدی اور گرم دودھ ملا کر پی لیں زکام کے لئے بہت اچھا ہے۔

زکام کے لئے: خشخاش پہلے سے بھگو کر رکھ لیں اور اچھی طرح صاف کر لیں۔ دو عدد الا ئچی، چار عدد کالی مرچ ،چھ بادام کی گری ،ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس کر پیسٹ بنالیں۔ ایک گلاس دودھ میں اچھی طرح ابال کر چینی ملا کر پی لیں۔ شہد اور دار چینی کا پوڈر ملا کر روزانہ کھا لیں نزلہ زکام کے لئے اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی کے بہت سے فائدے بھی ہیں

چھینکوں کے لئے: چونا پان والا اور کافورکی ٹکی کا دھواں لے لیں۔

خشک کھانی :رات دو گلاس پانی میں پودینہ ابال کر رکھ لیں۔ صبح اٹھ کر پی لیں۔

گلے کی درد اور خراش کے لئے: لونگ 3 عدو ،پھٹکری اور نمک ایک ایک چمچ پانی میں ابال کر غرارے کرلیں۔ فوراً آرام آجائے گا۔