City on Mars

مریخ پر شہر کی تعمیر

EjazNews

ڈھائی لاکھ شہریوں کو سرخ سیارے پر بسانے کے لیے گھروں کو پہاڑ کے پہلو میں افقی کی بجائے عمودی طور پر ڈیزائن کیا جائے گا۔اس شہر کو تعمیر کرنے والی کمپنی اسے پوری طرح سے تحقیق کے بعد شروع کرنے کا ارادہ ر کھتی ہے۔

شہر کا یہ ڈیزائن ماحولیاتی دباؤ اور تابکاری کے اثر کو کم کرے گا۔ کمپنی مریخ پر پائی جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور قدرتی وسائل سے گھروں کو تعمیر کرنے میں مدد لے گی۔

کمپنی نے شہر کے ڈیزائن کی مختلف تصاویر شائع کی ہیں

مریخ پر بنائے گئے اس شہر میں وہ تمام مقامات ہوں گے جو زمین پر ہوتے ہیں۔ جیسا کہ گھر، دفاتر اور سبزازار وغیرہ تاہم اس بارے میں تحقیق ابھی باقی ہے کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس شہر میں سبز رنگ کے گنبد تعمیر کیے جائیں گے جنہیں سبزیاں اگانے کیلئے تجربات اور سیر تفریح کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ مریخ پر خوراک کے حصول کا اہم ذریعہ غلہ بانی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے خوش نصیب لوگ جو موت کہ منہ سے بچے

زمین سے مریخ کے لیے شٹل سروس ہر 26 ماہ بعد چلے گی جو تین ماہ تک اپنا سفر جاری رکھے گی۔ مریخ پر جانے کیلئے یکطرفہ ٹکٹ کا کرایہ3 لاکھ ڈالر ہوسکتا ہے۔

City on Mars
شہر میں درخت بھی ہوں گے اوریہاں سبزیاں بھی اگائی جا سکیں گی اور تفریح بھی ممکن ہوگی

تاہم 2054 تک مریخ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کا امکان نہیں ہے اور وہاں آباد کاری2100 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔