kheer

کھیر

EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ ایک لیٹر، کنڈینسڈملک دو کھانے کے چمچ، اُبلے ہوئے چاول آدھا کلو، الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ، پستہ ایک کھانے کا چمچ، کشمش ایک کھانے کا چمچ، چھوہارے دو عدد

ترکیب:
ایک بڑے برتن میں دودھ ڈال کر اُبال لیں، پھر اس میں کنڈینسڈ ملک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال کر اس وقت تک چمچ چلائیں جب تک اس میں گاڑھا پن نہ آجائے۔ اس میں الائچی پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر پستہ اور کشمش ڈالیں اور ایک بار پھر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں کٹے ہوئے چھوہارے ڈال کر مکس کریں۔ لیجیے لذیذ کھیر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  رس ملائی