گھریلو باغبانی کا شوق رکھنے والے افراد کو اپنے ہاتھوں کاشت کئے ہوئے پیڑ پودوں سے خاص قسم کا لگا ﺅہوتا ہے۔ فراغت کے اوقات میں وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ان پودوں کی دیکھ بھال میں صرف کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب کسی ایمرجنسی یا چھٹیاں گزارنے کے سلسلے میں انہیں ان پودوں کو اکیلا چھوڑنا پڑے تو اس خیال سے ہی وہ خاصے فکر مند ہو جاتے ہیں۔ فرض کریں کچھ دنوں کے لئے ان کی چھنٹائی نہ بھی ہو تو انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا البتہ پانی نہ ملنے کی صورت میں یہ ضرور مرجھاسکتے ہیں۔
تو اگر آپ کا شمار بھی ان افراد میں ہوتا ہے تو مجھے آپ کی یہ پریشانی بھی اب ہوئی ختم کیونکہ اب ایسے کئی طریقے متعارف کروائے جا چکے ہیں جن کے ذریعے آپ با آسانی اپنی غیر موجودگی میں بھی پودوں کو پانی مہیا کر سکتی ہیں۔ ایسے علاقے جہاں پانی کی قلت پائی جاتی ہے وہاں کے لوگ پانی کو محفوظ کرنے کے اقدامات کر کے پودوں کو ہرا بھرا رکھتے ہیں۔ یہ طریقہ ان افراد کے لئے بھی انتہائی موثر ہے جنہیں کام کے سلسلے میں گھر سے دور رہنا پڑتا ہے۔

پودوں کے لئے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے روایتی طور پر مٹکے کا استعمال کیا جاتا ہے جسے کئی ممالک میں Oyaبھی کہتے ہیں۔ اس طریقہ کار کے لئے آپ کو کرنا کچھ یوں ہے کہ مٹکے میں پانی بھر کے اس پودے کے اطراف میں مٹی میں دبا دیں۔ اس طرح پودے کی جڑیں اور اطراف کی مٹی اپنی ضرورت کے مطابق اس پانی بھرے مٹکے سے حاصل کر لیں گی۔ اگر آپ کو اچانک کہیں جانا پڑے اور وقت کی کمی کے سبب مٹکے خریدنے اورا نہیں کو پودے کے اطراف کی مٹی میں دبانا ممکن نہ ہوتو آپ اس کی جگہ پلاسٹک کی خالی بوتل بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ ہرگھر میں مٹکا موجودہ ضروری نہیں البتہ پلاسٹک کی بوتل ہر گھر میں با آسانی دستیاب ہوتی ہے۔ اس عمل کے لئے سب سے پہلے ایک موٹی سوئی کی مدد سے بوتل کے نچلے حصے میں چند سوراخ کیجئے۔ اب بوتل کو پانی سے بھر کر اسے الٹ کر آدھی بوتل پودے کے قریب مٹی میں دبا دیجئے۔ دھیان رہے کہ بلاول کا ڈھکن زیادہ مضبوطی سے بندنہ کیا ہو۔ اس طرح تھوڑا تھوڑ اپانی پودوں کو ملتا ر ہے گا اور آپ کے واپس آنے تک پودے ہرے بھرے رہیں گے۔
تاہم اس بات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ پودوں کو پانی دینے کے لئے مٹکوں کا استعمال معاشی لحاظ سے نہایت آسان ہے۔ ساتھ ہی پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے سبب بھی مٹکوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی اپنی اہمیت ہے۔ اس لئے اگر آپ خریداری کرنے جارہی ہیں تو مٹکے خریدنا مت بھولئے۔کیونکہ یہ گھاٹے کا سودا نہیں۔ خصوصاً اگر آپ کا باغ بڑے رقبے پر ہے تو یہ مٹکے سال بھر آپ کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔
مٹکے کا گھریلو استعمال
کوری مٹی سے بنے یہ مٹکے اور منکیاں موسم گرما میں فریج کے ٹھنڈے یخ بستہ پانی کو مات دیتے ہیں۔ انہیں کچھ اس طرح بنایا جاتا ہے کہ چینی مٹی ڈھلائی کے بعد ننھے منے ذرات کی مددسے عمل بخیر جاری رکھتی ہے۔ آپ رات انہیں دھوئیں اور شفاف پانی (پینے کا) ان میں ذخیرہ کر لیں اور جب چاہئیں ہیں۔ یہ نتھڑا ہوا پانی سرد بھی ہو تب بھی گلے کے لئے تریاق سے کم نہیں۔ یہ ہر قسم کے انفکیشن سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے۔ ہر موسم کے ساتھ یہ مٹکے توانائی اور وسائل میں بچت کی قیمتی تدبیر ہوتے ہیں۔