gold facial

خاص موقعوں پر گولڈ فیشئل بھی ضروری ہے

EjazNews

سونا ہمیشہ ہی سے خواتین کی کمزوری رہا ہے۔ مگر اب تو گولڈ فیشئل متعارف ہوجانے کے بعد، یہ ہمارے لائف سٹائل اور میک اوور کا لازمی جزو ہے۔
دور حاضر میں جہاں مختلف قدرتی وسائل جیسے جڑی بوٹیوں اور کوئلے سے تیار کئے جانے والے فیشلز سے خواتین مستفید ہورہی ہیں وہیں گولڈ فیشل بھی دن بدن کافی مقبولیت پاتا جارہا ہے۔ گولڈ فیشل ٹریٹمنٹ اب تک لا تعداد خواتین کے دل جیت چکا ہے۔

کہتے ہیں کہ جلد کی نگہداشت کے سلسلے میں گولڈ کا استعمال کئی صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ تاریخی کتابوں میں ملکہ قلوپطرہ کے گولڈ فیس ماسک کا حوالہ بھی ملتا ہے جس کے مطابق وہ اپنے قدرتی حسن اور جلد کی نگہداشت کے لئے روزانہ سونے کی دھات سے تیار کردہ ماسک کا استعمال کیا کرتی تھیں۔

گولڈفیشیئل کیا ہے؟
سو نے کا شمار نرم ترین دھاتوں میں کیا جاتا ہے جو باآسانی جلد میں سرائیت کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ 24 قیراط گولڈ فیشئل لیک ایسا فیشل ٹریٹمنٹ ہے جس میں گولڈ کی فیس چہرے پرلگا کے تصور مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد میں اپنے اجزاءکو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس فیشئل میں استعمال کئے جانے والے ماسک میں سونے کے علاوہ زعفران، صندل کی لکڑی، ہلدی، شہد اور ایلوویرا کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو آپ کی جلد کو لاتعداد فوائد پہنچاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وہ غذائیں جو آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں

گولڈ فیشئل کے فوائد
گولڈ فیشئل ٹریٹمنٹ جلد میں نئے خلیات کی پیداوار کو ترک کرتا ہے اور اسے نئی چمک اور رعنائی فراہم کرتا ہے۔ یہ چہرے پر جھریاں اور لکیریں نمایاں ہونے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس میں بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے کی خصوصیت بھی پائی جاتی ہے جس کے سبب آپ کی جلد تروتازہ اور جواں نظر آتی ہے۔ یہ جلد سے مضرصحت مادوں کا خاتمہ کرتا ہے اور سورج کی بنفشی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ جلدمیں آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے جس کے باعث آپ کے چہرے سے تھکان کے اثرات غائب ہوجاتے ہیں۔ یہ چہرے کی رونق بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات کے سبب یہ کیل مہاسوں اور دانوں سے بچاو میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد میں موجود قدرتی لچک قائم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گولڈ فیشئل خشک اور روغنی جلد دونوں کے لئے یکساں طور پر مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلم(چھوٹی قمیض)خوبصورتی کے ساتھ سٹائل بھی

گولڈ فیشل کرنے کا طریقہ
یوں تو بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ کسی اچھے اور قابل بھروسہ بیوٹی سیلون یا اسپاءسے خدمات لیں۔ تاہم اگر آپ از خودگولڈفیشئل کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کسی اچھے برانڈ کی گولڈ فیشئل کٹ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد فیشئل کی شروعات کٹ میں موجود خصوصی کلینرز سے کریں۔ کلینزنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس میں موجود اسکرب کی مدد سے ہلکے ہاتھوں کے ساتھ اسکرب کریں۔ دھیان رہے کہ اسکربنگ کے دوران آپ کے ہاتھ نیچے سے اوپر کی جانب حرکت کریں۔ اب گولڈ مساج کریم کی مدد سے چہرے پر مساج کیجئے اور گولڈ ماسک کو چہرے پر لگائیں۔ ماسک خشک ہونے کے بعد اسے صاف کرلیں اور کولڈ کمپریس کی مدد سے چہرے کو ٹھنڈا کیجئے اور آخر میں گولڈ فیشئل موئسچرائزر سے چہرے کو اچھی طرح موائسچرائز کیجئے۔ تو پھر آپ بھی گولڈ فیشل آزما کر دیکھئے آپ بھی اس کے بیش بہا فوائد سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  موسم گرما میں چہرے کی حفاظت اور بڑھ جاتی ہے