مہوش حیات پہلی بار تنقید کی زد میں نہیں آئے۔وہ اس سے پہلے بھی کئی بار تنقید کی زد میں آچکی ہیں اور لگتا ہے ان کو ایسا کرنا پسند ہے۔ متعدد بار بولڈ تصاویر شیئر کیے جانے پر تنقید کا سامنا بناتے ہوئے انہیں پاکستانی سماج کی روایات کو یاد رکھنے کی تلقین بھی کی جاتی رہی ہے۔
ایسی ویڈیو سستی شہرت کا ایک اچھا ذریعہ ہوتی ہیں یہ کچھ لوگوں کا خیال ہے ہو سکتا ہے اداکارہ اپنی خوبصورتی کو بیان کرنے کیلئے ایسا کرتی ہوں۔
اداکارہ کی جانب سے مختصر دورانیے کی ویڈیو پرانہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سماجی اقدار کا خیال رکھنے کی ہدایات کیں۔مہوش حیات نے مختصر سیلفی ویڈیو شیئر کی، جس میں ادکارہ کو اپنے بالوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Messy hair .. don’t care ! ❌#Geekalert 💋 pic.twitter.com/Q5aTXWRJG3
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 18, 2021
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے جبکہ انہوں نے چہرے پر گلاسز اور لپ اسٹک بھی لگا رکھی ہے اور وہ سیلفی بناتی دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں خوبصورت قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے ان کے انداز کو بولڈ اور سماجی روایات کے خلاف بھی قرار دیا۔
مہوش حیات کی یہ ویڈیو صرف 6 سیکنڈ دورانئے کی ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسی ہی ایک ویڈیو بنا چکی ہیں لیکن اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ لباس انہوں نے کالے کی بجائے سفید پہنا ہوا تھا۔