pineapple

انناس کے فوائد

EjazNews

انناس شیریں اور ترش ذائقے کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہ اپنے منفردذائقے اور طبی خصوصیات کے باعث کئی ایشیائی ملکوں میں تازہ اور کئی جگہوں پر ڈبہ بند حالت میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ قدرے قیمتی پھل اس لئے ہے کہ پاکستان اس کا وطن نہیں۔ ہوائی، برازیل، فلپائن، انڈونیشیاءیورپی ممالک اور وسط ایشیاءمیں یہ کاشت ہوتا ہے۔ سخت مومی پتے کی اوٹ میں چھپاانناس Bromeliacae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ 17 ویں صدی میں اس پھل کو پائن ایپل کا نام دیا گیا۔ انناس کی کاشت کا موسم مارچ سے جون تک ہوتا ہے۔ اسے کچا، پکا اور جوس کی حالت میں جیسے چاہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اس کے پتے وال پیپرز بنانے کے لئے استعمال ہوتے آئے ہیں۔

طبی افادیت
اس پھلمیں غذائیت کا فقدان نہیں بیشترو نامنز، معدنیات جن میں پوٹاشیئم کا پر، کیلشیم،میگنیزیم، وٹامن C، بیٹا کیروٹین، تھایامین، وٹامن B6 فولیٹ اورحل پذیرفائبر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیے جانتے ہیں پیازکے بارے میں

آرتھرائٹس کے مرض کے لئے
جوڑوں کے دردوں، ان کے مابین ہونے والی سوزش، عضلاتی کھنچاو¿ میں انناس میں موجود ایک خاص جز جیسے Bromelain کہتے ہیں اثر دکھاتا ہے۔ یہ مخصوص قسم کی پروٹین ہے جو جوڑوں اور ہڈیوں کے بھربھرے پن میں افاقہ دیتی ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ
ایک گلاس کے برابر جوس یا ایک پیالی بھر کٹا ہوا ا نناس وٹامن Cکی یومیہ درکار غذائیت میں 13 فیصد دن بھر کے لئے درست انتخاب ہوسکتا ہے۔ وٹامن کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ قوت مدافعت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ کرتا ہے اور خون کے سفید خلیات کو ترک کرتا ہے۔ یہ ایک فعال ترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو فری ریڈیکلر کے نقصانات کو رفع کرتا ہے۔ میٹابولزم بہتر بناتا ہے۔ کولاجن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ یہ زخم مندمل کرتا ہے اور جسم کو بیماری سے بچنے والے رئیل سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کدو : بے شمار افادیت کی حامل سبزی

کینسر سے بچاﺅ کے لئے
منہ، گلے، سینے اور دیگر جسمانی اعضاءکے کینسر سے بیاد کرنے والا یہ پھل وٹامن A، کیروٹین، برومیلیئن ، فیونائڈز اور منیگیز پرمشتمل ہے۔ یہ تمام عناصرمل کرمختلف سرطانوں سے محفوظ کر لیتے ہیں۔

قبض، اسہال اور نظام ہاضمہ کی خرابی کے لئے
انناس دل کے لئے بھی اچھا پھل ہے۔ تنگ شریانوں کو کھولتا ہے۔ خون منجمد ہونے سے بچاتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کے باعث ہاضمے کے مسائل فوری طور پرحل کرتا ہے۔ انناس کا جوس غذا کے ہضم ہونے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔ پیٹ کی خرابی یا اسہال کی صورت میں بھی اسے کھانا یا اس کا جوس استعمال کرنا بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

موسم سرما اورگرما دونوں میں قابل استعمال
سانس کی تکالیف، کھانسی، نزلے زکام کی شکایت میں بھی انناس کھانا بے حد موافق رہتا ہے۔ دمے کے مریض بھی اسے وقتاً فوقتاً کھائیں تو طبیعت بحال رہتی ہے۔
دانتوں کے امراض سے نجات کے لئے
صحت مند اور مضبوط مسوڑھوں کے لئے کمزور دانتوں کے لئے گرتے بالوں اور میں اضمحلال کو دور کرنے میں معاون پھل ہے۔ یہ دانتوں کے لئے بے حدطاقتورAstringent بھی ہے۔ ہلتے ہوئے دانتوں کو قائم رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صحت مند رہنے کیلئے سبزیاں کھانے کے فوائد

بینائی کے لئے بہترین
آنکھ انسانی جسم کا بے حد اہم عضو ہے۔ آنکھوں کی متعدد تکالیف، بینائی کی کمزوری اور بینائی پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات زائل کرنے کے لئے یہ بہترین بیٹا کیروٹین ہے۔

دوران خون کو رواں رکھے
انناس میں پوٹاشیئم ایک خاص معدنی ذرہ موجود ہے جو ہرقسم کے دباﺅ، ذہنی تناو¿ اور شریانوں میں تنگی کے باعث ہونے والی تکالیف کو رفع کرسکتا ہے۔ Plaque دور کرنے کے لئے اس کا استعمال جاری رکھا جائے تو فوری فائدہ دیتا ہے۔ تاہم ماں بننے والی خواتین زائد مقدار میں انناس استعمال کرنے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔