pain_cake_omlate

پین کیک آملیٹ

EjazNews

اشیاءووزن:
انڈے چار عدد، میدہ ایک پیالی، دودھ ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ، مشرومز تین سے چار عدد، شملہ مرچ ایک عدد، ہرادھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچیں ایک سے دو عدد، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
پین کیک بنانے کے لئے دو انڈوں کو پھینٹ کر اس میں دودھ ملائیں ، پھر تھوڑا میدہ ڈالتے ہوئے پھینٹ لیں۔ حسب پسند نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ لیں۔
آملیٹ کا مکسچر بنانے کے لئے انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چوپ کئے ہوئے مشرومز، شملہ مرچ، ہری مرچیں، ہرادھنیا، نمک اور کالی مرچ شامل کر لیں۔
نان اسٹک فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ آئل ڈالیں اور اس میں آدھی پیالی پین کیک کا مکسچر پھیلا کر ڈال دیں۔ ایک طرف سے پک جائے اورپین چھوڑنے لگے تو اسے پلٹ کر اس پر انڈے کا آدھا مکسچر پھیلا کر ڈالیں۔

اوپر سے ڈھکن رکھ دیں، ایک سے دو منٹ بعد جب انڈا سیٹ ہو جائے تو اس پر آدھا پکا ہوا دوسرا پین کیک رکھ دیں۔ تین سے چار کھانے کے چمچ آئل ڈال کر پین کیکز کودونوں طرف سے سنہری فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوفی بنانے کا طریقہ

پریزنٹیشن:
غذائیت سے بھرپور پین کیک آملیت بچوں کی سحری یا ناشتے کے لئے بہت موزوں رہیں گے۔
اس کی تیار میں آپ کے دس سے پندرہ منٹ لگتے ہیںجبکہ اس کو بنانے کیلئے پندرہ سے بیس منٹ درکار ہوتے ہیں ۔