cestrum nocturnum

موسم گرما میں باغبانی کریں گھر کو مہکائیں

EjazNews

 موسموں کی جاذبیت اور رعنائی ہمارے گھروں میں بھی در آتی ہے۔ ہماری خواتین ہریالی کی شوقین ہوتی ہیں۔ گھروں میں باغیچوں کی جگہ اور سہولت موجود ہوتو برآمدے اور ان میں چھوٹے چھوٹے گملے ہی رکھ لیا کرتی ہیں۔ قدرت کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہت سے ایسے پودے ہیں جنہیں سائیدار جگہوں پر رکھا جاسکتا ہے۔

رات کی رانی (Cestrum Nocturnum)
اس پودے کوNight Blooming Jasmineبھی کہتے ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بے حد محور کن خوشبو کے ساتھ سانپوں تک کو متاثر کئے بنا نہیں رہتی اس کی اونچائی 13 فٹ تک جاتی ہے لہٰذا آپ بیل کی مانند بھی اسے لگا سکتے ہیں۔ اسے دن میں صرف 4 سے 5 گھنٹے دھوپ میں رکھنا کافی ہے تاہم کی کا خیال رکھنا اہمیت رکھتا ہے۔

Phytolacca Decandra
یہ موسم کا کم قیمت مگر خوبصورت پودا ہے جسے اردو میں باغبان گل دو پہری بھی کہتے ہیں۔ یہ دوپہر سے سہ پہر تک کھلنے والا پودا ہے۔ جس میں سفید کاسنی، ارغوانی اور زرد ہر رنگ کے پھول کھلتے ہیں اور خواہ آپ کے گھر میں دھوپ والی جگہ پر بھی اس پودے کو جگہ ملے یہ مرجھاتا نہیں ہے۔ پنیری لگاتے ہی پھول اگنے شروع ہوجاتے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے محسوس ہوتا ہے جیسے رگوں کی برکھاز میں پر اتر آئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  سولر انرجی وقت کی اہم ضرورت

کاس ماس (Cosmos)
سورج مکھی کے خاندان سے تعلق رکھنے والا یہ پودا خوبصورت پھولوں پر مشتمل ہے۔ اس کا اصل وطن میکسیکو ہے۔ گرمیوں میں ایشیائی ملکوں میں بھی عام دستیاب ہوتا ہے۔ کاس ماس نازک پودا ہے مگر دیکھنے میں بے انتہا جاذب نظر ہوتا ہے۔

گل چیں (Plumeria)
یہ ایک سدابہار درخت ہے۔ موسم گرما میں اس کے سرخی مائل بھورے اور سفید پھول سارے درخت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ اگر اس کی قلم لگالی جائے تو اسی برس پھول دینا شروع ہوجاتے ہیں۔ آپ چاہیں تو گملوں میں بھی اسے لگا سکتی ہیں۔

کنیر
یہ ایک جھاڑی دار پودا ہے۔ اسے آپ گرمیوں میں بھی لگائے اور بے شک دن کے کچھ حصے تک دھوپ میں پڑا رہنے دیں۔ یہ مرجھاتا نہیں بلکہ تازہ رہتا ہے۔ دھوپ کے وقت اسے پانی نہیں دینا چاہئے البتہ کھاد میں نمی کا عنصر باقی رہنا ضروری ہے۔ غرضیکہ موسم گرما میں دھوپ کی تمازت اور شدت سے محفوظ رہنے کے لئے جہاں تک ممکن ہو اپنے اردگرد کا ماحول باغ و بہار رکھا جائے تو موڈ بہتر رہتا ہے۔
بہتر یہی ہوگا کہ دھوپ کے وقت ان پودوں کو سایہ دار جگہوں مثلاً کمروں میں منتقل کردیا جائے تا کہ تادیرتازہ ر ہیں اور آپ کے گھر کو مہکاتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کچن کی تزئین وآرائش پر خصوصی توجہ دیں