gold spy

امریکی ریاست جارجیا میں ایشین مساج سینٹرز پر فائرنگ ، متعدد افراد ہلاک

EjazNews

امریکی ریاست جارجیا میں تین مختلف ایشین مساج سینٹرز میں فائرنگ سے چھ ایشیائی خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس واقعہ کے بعد ایک سفید فام نوجوان کو ان تینوں وارداتوں میں ملوث ہونے کے شک میں گرفتار کیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایشین امریکن کمیونٹی کو نفرت انگیز جرائم کا سامنا ہے اور ان حالات میں کمیونٹی کے اندر یہ خوف سرایت کر رہا ہے کہ ان کے کاروبار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

georgia fir
پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ملزم

اٹلانٹا جرنل کانسٹیٹیوشن کے مطابق ہلاک ہونے والے چار افراد کا قتل ایکوتھ میں واقع ایشین مساج سینٹر میں ہوا۔

پولیس افسر جے بیکر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مرنے والوں میں دو ایشین خواتین، ایک سفید فام خاتون اور ایک سفید فام مرد تھا۔

اٹلانٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی علاقے میں گولڈ مساج سپا اور اروما تھراپی سپا میں چار خواتین ہلاک ہوئیں جو ایشیائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکہ برطانیہ نے بیٹے کی جگہ پوتے کوبادشاہ نامزد کر دیا

حکام نے ان تینوں واقعات میں رابرٹ ارون نامی نوجوان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کا پیچھا کیا گیا اور اسے اٹلانٹا سے 150 میل دور گرفتار کیا گیا۔