آم کا شیرخرما

آم کا شیرخرما

EjazNews

اشیاء ووزن:
آم ایک عدد،پانی ایک کپ، سویاں تین چوتھائی کپ،دودھ ایک لیٹر،چینی حسب ذائقہ،الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،آم کا گُودا ایک کپ،پستہ، بادام حسب ضرورت اورتیل ایک کپ ۔

ترکیب:
بلینڈر میں آم کے کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں سویّاں ڈال کر بھون لیں، جب ان کی رنگت تبدیل ہوجائے، تو دودھ ڈال کر 10 سے 15 منٹ تک ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ اب اس میں چینی ڈال کراُبال آنے تک پکنے دیں،جب اُبال آجائے تو الائچی پائوڈر ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد آم کا گُودا اور پستہ ڈال کر تھوڑی دیر پکا کر چولھے سے اُتار لیں۔ آخر میں باؤل میں نکال کر بادام کی گریاں چِھڑک کر ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کھوئے اور چاول کا مزعفر