bitcoin

بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت

EjazNews

معروف امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے تھے، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، اور اس کی قیمت 38 ہزار ڈالرز سے چھلانگ لگا کر 46 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

مشہور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔
جنوری کے اوائل میں تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی اور پانچ روز کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی تھی۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو 26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  بچھو کا زہر اب روبوٹ نکالیں گے

بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر 2020 کے بعد 20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جسٹن سن نے 2019 میں ارب پتی وارن بفٹ کے ساتھ لنچ کرنے کا موقع 70 کروڑ سے زائد رقم کی نیلامی میں حاصل کیا تھا