chicken_soup

چکن سوپ

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن بون لیس قدرے چھوٹی بوٹیاںایک پاؤ،یخنی چار پیالی،ہری پیازباریک کٹی ہوئی ایک عدد،گاجرباریک کاٹ لیںآدھی پیالی، ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں دو انچ کا ٹکڑا،کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،سرکہ ایک چائے کا چمچ،سویا سوس ایک چائے کا چمچ،کارن فلور حسب ضرورت پانی میں گھول کر رکھ لیں دو کھانے کے چمچ اورتیل ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:
ایک باؤل میںچکن کی بوٹیاں نمک، کالی مرچ، سرکہ اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔اب پین میں تیل گرم کریں اور چکن بمع مسالا اور گاجریں ڈال کر فرائی کرلیں۔چکن سُنہری ہونے پر یخنی شامل کرکے ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لیے پکنے دیں۔اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی ادرک ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور چمچ چلاتے ہوئے کارن فلور بھی شامل کردیں۔ گاڑھا ہونے تک پکنے دیں ۔آخر میں ہری پیاز چِھڑک کر چولھا بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مچھلی کا سوپ
کیٹاگری میں : سوپ