falsay_ka_achar

فالسے کا اچار

EjazNews

فالسے کے اچار کے اجزا
فالسے آدھا کلو، نمک ایک کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، ثابت رائی ایک چائے کا چمچ، کلونجی آدھا چائے کا چمچ، میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ، سونف ایک چائے کا چمچ، چینی ایک کھانے کا چمچ، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
فالسوں کو صاف دھو کر خشک کرنے کے چھلنی میں رکھ دیں۔ پھر اس میں نمک اور چینی ملا کر رات بھر ڈھک کر رکھ دیں۔
راءی، کلونجی، میتھی دانہ اور سونف کو ملا کر کوٹ لیں، اس میں لال مرچیں شامل کر کے ان مصالحوں کو آئل میں ملا لیں۔
اس میں فالسے ڈال کر شیشے کے پیالے میں رکھ دیں اور استعمال سے پہلے دو سے تین دن دھوپ میں میں رکھیں۔

پریزنٹیشن:
استعمال سے پہلے ہفتہ بھر دھوپ میں رکھیں اور نکالنے کے لئے صاف خشک چمچ استعما ل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  مولی کا اچار