chicken_tawa_bahrta

چکن توا بھرتہ ود گرلڈ پوٹیٹو

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ آدھا کلو، آلو دو عدد بڑے، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو عدددرمیانی، شملہ مرچ ایک عدد، ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر کیچپ دوکھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، پسا ہوادھنیا ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، سوکھی کھٹائی ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں دو سے تین عدد، ہرا دھنیا حسب پسند، آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر کچھ دیر فریج میں رکھیں پھر اس کی اسٹرپس کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کو بھی بیج نکال کر اسٹرپس میںکاٹ لیں۔دو کھانے کے چمچ گرم آئل میں نمک اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ ملا کر رکھ لیں۔ آلو کوتین سے چار منٹ ابال کو ٹھنڈے کریں اور چھیل کر ان کے موٹے قتلے کاٹ لیں۔ پھر ان پر برش سے لال مرچ کا پیسٹ لگا کر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن میکرونی

توے پر آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فراءیکریں پھر اس میں لہسن، لال مرچ، دھنیا ، بھنا کٹا زیرہ اور کھٹائی ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
چکن ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، ٹماٹر کیچپ اور کالی مرچ ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم رکھیں کہ چکن گل جائے۔ آخر میں شملہ مرچ اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈا لکر دو سے تین منٹ فرائی کرلیں۔
گرل پین کو گرم کریں اور اس پر ہلکا سا آئل لگا کر مصالحہ لگے ہوئے آلو کے قتلوں کو سنہری گرل کر لیں۔

پریزنٹیشن:
گرل کئے ہوئے آلو کے قتلوں پر اس چکن کو رکھ کر پیش کریں