wonton Soup

وان ٹان سوپ

EjazNews

اشیاء ووزن
چکن کی یخنی چھے پیالی،مش روم باریک کٹی ہوئی چار عدد،ہری پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد، بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک پیالی،ادرک باریک کٹی ہوئی ایک انچ کا ٹکڑا،کالی مر چ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،سویا سوس دو کھانے کے چمچ، تل کا تیل ایک چوتھائی چائے کا چمچ ۔

وان ٹون کے اجزاء:
مرغی کا قیمہ ایک پاؤ،سموسے کی پیٹاں چارعدد،پیازچوپ کی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ اورتیل۔

ترکیب:
قیمے میں پیاز، کالی مرچ اور نمک اچھی طرح مِکس کرکے رکھ دیں۔ اب سموسے کی پٹیوں کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر ان کے درمیان قیمے والا مسالا رکھ کر پوٹلی کی شکل دیں اور پانی سے کنارے چپکا دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے وان ٹون فرائی کرلیں۔ دیگچی میں یخنی ڈال کر اُبالیں اور وان ٹان سمیت تمام اجزاءشامل کرکے چند منٹ پکا کر چولھا بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہاٹ اینڈ ساور سوپ
کیٹاگری میں : سوپ