chairman_dt

ڈپٹی چیئرمین بھی تحریک انصاف کا، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا

EjazNews

حکومتی امیدوار مرزاآفریدی 54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ مرزا آفریدی کے مد مقابل پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے۔

چیئرمین سینیٹ نے اعلان کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے امیدوار مولانا غفور حیدری اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مرزا آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ڈپٹی چیئرمین کیلئے ہونے والے ووٹنگ کی صدارت کی اور ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔

صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سوشل میڈیا کیلئے حکومت کے نئے قوانین کیا ہیں؟