Stone

چار ارب سال قدیم پتھر دریافت، کہاں ہے؟

EjazNews

سائنسدان دنیا کے رازوں کو ہمیشہ جاننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور اس تلاش میں بہت مرتبہ وہ کچھ الگ سے چیزیں پانے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں۔ وہ زمین کی کھدائی سے حاصل ہونے والی ہڈیوں اور پتھروں کی تحقیق سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انسان کی یہ دنیا کب سے آباد ہے اور کبھی کبھی کچھ ایسا ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو بہت ہی ہٹ کر ہوتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چار ارب سالہ قدیم پتھر دریافت کرلیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ پتھر کسی خلائی چٹان کا ٹکڑا ہے جس کی عمر زمین سے بھی زیادہ اور سورج کی پیدائش سے بھی قدیم ہے۔پتھر کو برطانیہ کے قدرتی اور تاریخی عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پتھر کی مدد سے پانی کہاں سے آتا ہے، زمین کس طرح اور کب وجود میں آئی کے جوابات حاصل ہوسکیں گے۔ شہابی پتھر برطانیہ کے شمالی علاقے سے دریافت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین میں ڈرونز کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے

زمین پر اس طرح کے پتھر اینڈیسائٹ کہلاتے ہیں جو ارضیاتی سبڈکشن زون میں عام پائے جاتے ہیں۔ ان مقامات پر زمین کی قدرتی ارضیاتی پلیٹیں ملتی ہیں اور ایک دوسرے سے نبردآزما رہتی ہیں۔

اب تک جو پتھریلے شہابئے ملے ہیں وہ بیسالٹ سے بنے ہیں۔ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پگھلے ہوئے مادے سے بنا ہے اور اپنی فطرت میں آتش فشانی ہے پھر چار ارب ساٹھ کروڑ سال قبل یہ جم کر ٹھوس شکل اختیار کرگیا تھا۔

خیال ہے کہ یہ شہابی پتھر کسی ایسے ناکام سیارے یا پروٹوپلانیٹ کا حصہ رہا ہے جو سیارہ تو نہ بن سکا لیکن ٹوٹ پھوٹ کر کہیں بکھر گیا۔ تاہم ماہرین اس پر مزید تحقیق کرکے اس کے رازوں سے ہمیں آگاہ کریں گے۔