noodles soup

نوڈلز سوپ

EjazNews

اشیاء وون:
نوڈلز دو کپ، گاجرباریک کاٹ لیں دو عدد،شملہ مرچ باریک کاٹ لیں ایک عدد،مکئی کے دانے آدھا کپ،چکن کی یخنی تین کپ،پیاز باریک کاٹ لیں ایک عدد ،لہسن تین جوے،اجوائن کے پتّے حسبِ ضرورت،تیز پات ایک عدد، کالی مرچ پاؤڈر حسبِ ضرورت،نمک حسب ذائقہ، پارسلے آدھا کپ اور تیل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز، لہسن، تیز پات، گاجر، شملہ مرچ ، مکئی کے دانے، اجوائن کے پتّے اور چکن کی یخنی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔پھر اس میں نوڈلز شامل کرکے پکنے دیں۔آخر میں پارسلے، نمک اور کالی مرچ پاؤڈرشامل کرکے تھوڑا سا پکا کے چولھا بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹ بال نوڈلز سوپ
کیٹاگری میں : سوپ