Loki_rita_with_chikan_bighar

لوکی کا رائتہ چکن بگھار کے ساتھ

EjazNews

اشیاء ووزن:
لوکی آدھا کلو، چکن (ریشہ کی ہوئی ) ایک پیالی، دہی دو پیالی، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے دو عدد، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، آئل تین کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
لوکی کو چھیل کر کش کرلیں اور پھیلے ہوئے فرائینگ پین میں درمیانی آنچ پر رکھ کر اس کا پانی خشک کر لیں۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ ملا لیں اور لوکی کو ٹھنڈ ا کر کے اس میں ملا لیں۔
آئل میں کٹے ہوئے لہسن کے جوئے، لال مرچ اور زیرہ ڈا ل کر کڑ کڑالیں اور اس میں ابلی ہوئی اور ریشہ کی ہوئی چکن کو فرائی کریں یہ بگھار لوکی کے رائتے پر لگا دیں۔

پریزنٹیشن:
یہ ایک مکمل غذائیت سے بھرپور ڈش ہے جسے کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔
اس کی تیاری میں آدھا گھنٹہ لگ سکتا ہے جبکہ اس کو پکانے میں آپ کے صرف آٹھ سے دس منٹ لگیں گے اور یہ تین سےچار لوگوں کیلئے بہت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ویجیٹیبل ٹیمپورا