Kalwanji_chicken

کلونجی چکن

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا یک کھانے کا چمچ، کلونجی ایک چائے کا چمچ، پیاز دو عدددرمیانی، ٹماٹر دو عدد درمیانے، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی ہری مرچیں دو عدد، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
باریک کٹی ہوئی پیاز کو آئل میں سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔ پھر ایک پین میں چر کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اس میں ادرک لہسن اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں نمک، ہلدی ، لال مرچ اور چکن ڈال کر بھونیں ۔پھر پیاز شامل کر کے ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں تاکہ چکن گل جائے۔
آخر میں اس پر کلونجی ، بھنا کٹا زیرہ، ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈا ل کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ویجی ٹیبل کلیجی

پریزنٹیشن:
اس غذائیت بھری چکن کو گندھ کا پاستا یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ انجوائے کریں۔
اس کی تیاری میں آپ کے پندرہ سے بیس منٹ جبکہ پکانے میں بیس پچیس منٹ لگیں گے اور یہ تین سے چار افراد کیلئے کافی ہے۔