Gur_ka_thapaly

گڑ کے تھیپلے

EjazNews

اشیاء ووزن:
سادہ گندم ایک پیالی، گڑ کا چورا ایک چوتھائی پیالی، نمک ایک چٹکی ، پسی ہوئی سونٹھ آدھا چائے کا چمچ، بناسپتی حسب ضرورت۔

ترکیب:
گڑ میں آدھی پیالی گرم پانی اور ایک کھانے کاچمچ آئل ڈال کر اتنی دیر رکھیں کہ گڑ اچھی طرح پگھل جائے۔
آٹے کو تسلے میں ڈال کر اس میں نمک اور سونٹھ شامل کریں پھر اسے گڑ کے پانی سے گوندھ لیں۔
ململ کے گیلے کپڑ سے ڈھک کر آٹے کو دس پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر تھوڑی سی موٹی چپاتی بل کر اس کی چھوٹی گول پوریاں کاٹ لیں اور نیم گرم آئل میں ہلکی آنچ پر سنہری فرائی کرلیں۔

پریزنٹیشن:
شام کی چائے پر ان گرم گرم تھپیلوں کا لطف اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈبل روٹی کا حلوہ