انڈین نژاد آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

EjazNews

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ آئی سی سی نے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے کے خلاف الزامات کی نوعیت کے بارے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
انڈین نژاد مانو سواہنے نے اپریل 2019 میں تین سالہ معاہدے کے تحت آئی سی سی میں بطور چیف ایگزیکٹو عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مونو سواہنے پر آسٹریلیا، انگلینڈ اور انڈیا کے بورڈ ممبران کے ساتھ مستقبل میں آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بھی اختلاف پایا جاتا تھا۔

آئی سی سی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مانو سوہنے کو جبری رخصت پر بھیجنے کے بعد مزید کاررؤائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مانو سواہنے انڈیا کے کرکٹ نشریاتی ادارے ای ایس پی این سٹار نیٹ ورک کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں اور آئی سی سی نے اپنے ٹیلی ویژن ریونیو کو بڑھانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیٹنگ پلس پوائنٹ ہے لیکن باؤلنگ میرا ہتھیار ہے:شاداب خان

اس سے قبل مانو سواہنے کے خلاف 2017 میں سنگاپور سپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں بھی شکایات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد انہیں مستعفی ہونا پڑا تھا۔