Mamata_Baerjee_Bangal

بھارتی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی پر قاتلانہ حملہ

EjazNews

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اُس وقت حملہ ہوا جب وہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن آفس پہنچی تھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کے محافظ انہیں فوری طور پر لے کر ہسپتال روانہ ہوئے ہیں لیکن اس وقت وہ مکمل طور پر بیہوش تھیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 66 سالہ ممتا بینر جی (جو دیدی کے نام سے مشہور ہیں)کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے سے سو سے زائد افراد ہلاک
Mamata
ممتاز بینرجی (دیدی) بی جے پی کی سخت مخالف ہیں اور بنگال میں ان کی ایک نہیں چلنے دے رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے ہسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی لیکن محافظوں کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے انڈیا کے میڈیا سے بھی گاڑی میں بیٹھ کر بات کی اور اپنی ٹانگ کی طرف نشاندہی بھی کی۔

ممتاز بینرجی (دیدی) بی جے پی کی سخت مخالف ہیں اور بنگال میں ان کی ایک نہیں چلنے دے رہیں۔ ممتا بینر جی کو بی جے پی کی اولین حریف میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ۔ ممتاز بینر جی کو بنگال میں ایک عزت کا مقام حاصل ہے اور وہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کوساتھ لے کر چل رہی ہیں ۔