bhighara bangan

بھرے ہوئے بگھارے بینگن

EjazNews

اشیاء ووزن:
بینگن(چھوٹے سائز کے) آدھا کلو، ابلے ہوئے ایک سے ڈیڑھ پیالی، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا یک چائے کا چمچہ، پیاز دو عدددرمیانی، پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، تل ا یک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ، کڑی پتے حسب پسند، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
بینگن کو صاف دھو کر ڈنٹھل کو ہاتھ میں پکڑ لیں اور نیچے کی طرف سے کراس کٹ لگا لیں(آپس میں پھانکیں علیحدہ نہ ہو)۔ پھر ان پر ہلکا سا آئل لگا کر گرم توے پر رکھیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ درمیان میں ایک مرتبہ پلٹ لیں تاکہ دونوں طرف سے سک جائے اور تھوڑا سا نرم ہو جائے۔
بینگن کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور مصالحہ بنانے کے لئے پیاز کو کچی پیس لیں، دھنیا ، زیرہ اور تل کو بھون کر ناریل کے ساتھ باریک پیس لیں۔
تین سے چار کھانے کے چمچ آئل کو گرم کریں اوراس میں کڑی پتے ڈال کر کڑ کڑالیں پھر اس میں پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔
ادرک لہسن ہلدی لال مرچ اور بھنا پسا مصالحہ ڈال کراچھی طرح بھون لیں پھر بینگن میں احتیاط سے ابلے ہوئے چاول بھر کر اس مصالحے میں رکھ دیں اور اپور سے ٹماٹر کا پیسٹ اور پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آلو اور انڈوں کا شوربہ

پریزنٹیشن:
عام طورپر بگھارے بینگنوں کو ابلے ہوئے چاولوں سے کھایا جاتا ہے، لیکن آج جدت کے ساتھ ترکیب کو بنا کر انجوائے کر کے دیکھیں۔
اس کی تیاری میں آپ کے دس سے پندرہ منٹ لگیں گے جبکہ پکانے میں آدھا گھنٹہ لگے گا ا ور تین سے چار افراد کیلئے کافی ہے۔