shekhrasheed

افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے:وزیر داخلہ

EjazNews

پمزہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے۔ گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں دو پولیس افسر شہید ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا راولپنڈی اور پشاور میں بھی خطرات ہیں۔ شیخ رشید نے نیکٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد حلال اور عدنان رشید کے کمانڈر متحرک ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا پولیس اور افواج پاکستان نے جان کا نذرانہ پیش کر کے امن قائم کیا ہے اوردہشت گرد ایک بار پھر شکست کھائیں گے۔ کل بھی پانچ دہشتگردوں کو مارا گیا ہے۔ اگر اللہ کو منظور ہوا تو ایک بار پھر امن قائم کریں گے۔ اسلام آباد میں تمام ناکے ختم کیے جائیں گے اور جدید سکیورٹی سسٹم لایا جائے گا۔

گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے جن میں سے ایک اہلکارقاسم شہید ہوگیا جب کہ دو زخمیوں جمیل اور قیصر کا ہسپتال میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیری اپنا وہ حق مانگ رہے ہیں جو عالمی برادری، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے دیا تھا:وزیراعظم

موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ راولپنڈی میں بھی کچہری چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ایس ایچ او میاں عمران تھانہ ریس کورس میں فرائض منصبی انجام دے رہے تھے۔