mutton chaap Baked

بکرے کی بیکڈ چانپیں

EjazNews

اشیاء ووزن:
بکرے کی چانپیں آدھا کلو،دہی آدھا کپ، کیچپ ایک چوتھائی کپ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ (بھون کر پیس لیں) حسبِ ضرورت، سُرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ منشاءتیل اور فوائل پیپر حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
ایک باؤل میں چانپوں میں تمام اجزاء(علاوہ تیل) ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد تیل گرم کرکے چانپیں قدرے کم فرائی کرکےفوائل پیپر میں لپیٹ کر اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر20منٹ تک بیک کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  زعفرانی چکن قورمہ