سوئیٹ کریم چیز

میسو پاک ود سوئیٹ کریم چیز

EjazNews

اشیاء ووزن:
انڈے چار عدد (ایک پیالی)، چینی ایک پیالی، بیسن آدھی پیالی، پسی ہوئی الائچی آدھا چائے کا چمچ، بادام پستے آدھی پیالی، کریم چیز آدھی پیالی، برائون شوگر دو کھانے کے چمچ، فریش کریم دو کھانے کے چمچ، آئل ایک پیالی۔

ترکیب:
بیسن کو چھان لیں انڈے، چینی اور آئل کو بلینڈ میں ڈال کر بلینڈ کریں۔
پھر اس مکسچر میں تھوڑا تھوڑا کر کے بیسن شامل کر دیں اور کڑاہی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
مسلسل چمچ چلاتے ہوئے جب یہ مکسچر حلوے کی طرح کڑاہی کے کناروں سے علیحدہ ہونے لگے (لیکن تھوڑا سا کچا پن رہتے ہوئے) تو اس میں پسی ہوئی الائچی اور کٹے ہوئے بادام کا پستے ڈال کر چولہےسے اتار لیں۔
چھوٹے گول یا حسب پسند شیپ کے چکنے کئے ہوئے بیکنگ پین میں ڈال دیں۔کریم چیز ، برائون شوگر اور فریش کریم کو ملا کر پھینٹ لیں اور ہرپین پر ڈال کر پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 150Cپر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  متنجن اعلیٰ قسم

پریزنٹیشن:
یہ میٹھا چائے یا کافی کے ساتھ بہت مزہ دے گا۔
اس کی تیارہ میں آپ کے پندرہ سے بیس منٹ لگیں گے جبکہ چالیس سے پنتالیس منٹ اس کو بنانے میں صرف ہوں گے۔ یہ چار سے چھ افراد کیلئے کافی ہوتا ہے۔