وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے. انہون نے 178 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کیا ہے. انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپوزیشن پر سخت تنقید کی ہے.

گزشتہ روز انہوں نے اپنی تقریر میں بھی اپوزیشن پر سخت تنقید کی ہے. ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم بننے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں. یوسف رضا گیلانی نے رقم کی واپسی کیلیے خط تک نہیں لکھا. زرداری کے بارے تو مشہور ہے مسٹر 10 پرسنٹ اور اس پر فلمیں بھی بن چکی ہیں.

اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑتا ہوں اور لڑوں گا. وزیراعظم نے اپنے خطاب میں  بلاول اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہزادہ اور شہزادی آگئے ہیں اور جدوجہد کا پتا تک نہیں.

ان کا کہنا تھا اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے این آر او. دیا جائے. ملک کو اخلاقی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے. نواز شریف30سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے اور اب باہر بیٹھا ہے. مولانا فضل الرحمن کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تو ہے ہی دو نمبر آدمی. 

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے الیکشن بالکل ٹھیک ہوا اس بیان پر مجھے صدمہ ہوا. سینٹ الیکشن میں تو بکرا منڈی لگی ہوئی تھی.

یہ بھی پڑھیں:  طالبان وفد نے امن مذاکرات کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا :ترجمان دفتر خارجہ