turkey helicopter

ترک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ کم سے کم 11فوجی جاں بحق

EjazNews

ترک میڈیا کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی ترکی میں کرد اآبادی والے علاقے میں پیش آیا۔ حکام نے اسے حادثہ قرار دیا ہے اور ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی حتمی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ہیلی کاپٹر فوجیوں کو لے کر بینگول سے تاتوان جارہا تھا جب اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس حوالے سے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ڈیفنس کمیٹی کے رکن تولگا اگار نے ٹوئٹ کی کہ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ عثمان ارباز ترک فوج کی آٹھویں کور کے کمانڈر تھے۔

نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق کم سے کم11 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے9 موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے اور دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

اقوام متحدہ اور امریکہ نے اپنے نیٹو اتحادی ترکی کیساتھ اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، ٹرمپ چھپا رہے ہیں، جوبائیڈ ن نے روس سے پیسے لیے ہیں