imran khan _national

وزیراعظم کو کتنے ارکان کی حمایت چاہئے ؟

EjazNews

پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی ارکان کی تعداد181 ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے پاس160 ایم این ایز ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پاس 83 اور پیپلزپارٹی کی55 سیٹیں ہیں۔ آزاد اراکین قومی اسمبلی 4ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی 15 اور پاکستان مسلم لیگ ق کے پاس 5 سیٹیں ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے7 اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے3 ارکان ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے پاس 1 سیٹ ہے،عوامی نیشنل پارٹی1، بلوچستان نیشنل پارٹی4، بلوچستان عوامی پارٹی5 اور جمہوری وطن پارٹی کے پاس قومی اسمبلی میں1 سیٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو171 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے:وزیر اطلاعات