kkvlq

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو پچھاڑ دیا

EjazNews

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 2021 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کی پہلی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد ایک چوکا مار کر اسکور 8 رنز تک پہنچایا لیکن قلندرز کے کپتان نے ایک آسان کیچ گرا دیا، جس سے شرجیل کو زبردست موقع مل گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں فخرزمان نے بابراعظم کا کیچ بھی گرایا تاہم آفریدی نے اسی اوور میں شان دار فاسٹ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان کی وکٹیں اڑا دیں۔

شرجیل خان نے 4 اوورز میں 25 رنز کے بعد احمد دانیال کو دو چھکے لگائے لیکن پانچویں گیند پر حارث رؤف نے جو کلارک کو رن آؤٹ کر دیا۔

احمد دانیال نے نئے آنے والے بلے باز کو ایک گیند کا مہمان بنایا اور کولن انگرام کو بولڈ کر دیا

یہ بھی پڑھیں:  ناردرن کی ساتویں کامیابی ، بلوچستان کو 39رنز سے ہرادیا

شرجیل خان نے محمد حفیظ کو چھٹے اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔

محمد نبی نے عمدہ بیٹنگ دکھائی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔ ان کے بعد عماد وسیم آئے لیکن وہ صفر پر پولین لوٹ گئے۔

اسی طرح ڈینئیل 27 بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ وقاص مقصود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور شاہین شاہ آفریدی نے انہیں بولڈ کر دیا۔

لاہور قلندرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان سہیل اختر نے اپنی ناقص فیلڈنگ کے بعد ناقص بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور پہلے اوور کی چوتھی گیند پر صفر پر رن آوٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

فخرزمان زمان نے محمد الیاس کی گیند پر بلند و بالا چھکا مارا۔

جان ڈینلی اگلی گیند پر محمد عامر کی گیند کو سمجھنے سے قاصر رہے اور وکٹیں بچانے میں ناکام ہوئے۔
لاہور قلندرز کے تیسرے آوٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جنہیں 33 کے مجموعی اسکور پر وقاص مقصود نے آوٹ کیا، وہ 15 رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  فاسٹ بائولر تابش کے چرچے کیوں ہیں؟

فخرزمان ایک مرتبہ پھر وکٹ پر کھڑے رہے اور بین ڈنک ان کا ساتھ دینے آئے اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔

اننگز کے 12 ویں اوور میں فخرزمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
فخرزمان نے 83 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے اور 54 گیندوں کا سامنا کیا۔

ڈیوڈ ویزے کریز پر آنے والے آخری بلے باز تھے جنہوں نے موقع کی مناسبت سے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 31 رنز بنائے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے قلندرز کو 6 وکٹوں سے فتح دلائی۔
بین ڈنک دوسرے اینڈ پر کھڑے رہے اور آو¿ٹ ہوئے بغیر 57 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 189 رنز بنا کر حاصل کرلیا اور پی ایس ایل 2021 میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کی روایت کو بھی برقرار رکھا۔
شاہین شاہ آفریدی کو نپی تلی باو¿لنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بہترین ٹیمیں، تینوں فارمیٹس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، لیکن آپ نے گھبرانا نہیں

خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اب تک 3،3 میچ کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کراچی کنگز دوسرے نمبر جبکہ قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامر, ارشد اقبال
لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ذیشان اشرف