لیمن گراس کے فوائد

لیمن گراس کے فوائد

EjazNews

لیمن گراس کا نباتاتی نام Cymbopogon ہے۔ براعظم ایشیائ،افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب و جوار میں کاشت ہوتا ہے۔ ادویات کے غذائی استعمال کے لئے موزوں ہے۔ لیمن گراس کے پودے کی لمبائی تین فٹ تک بڑھتی ہے جبکہ اس کے پتوں کے تیل کا رنگ بھورامائل زرداور سرخی مائل بھورا ہوسکتا ہے۔

خاص خاص فوائد
موٹاپے پر قابو پانے کے لئے معاون ہے۔
ہاضمے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔
اعصابی اور عضلاتی مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے۔
بخار میں افاقہ دیتا ہے۔
تیزابیت اور فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
یہ اینٹی کینسر سبزی ہے۔
اینٹی سپٹک یعنی جراثیم ش خصوصیات پر مبنی ہے۔
یہ موثرترین سکن ٹانک ہے :
لیمن گراس کا تیل کیل مہاسوں، پیروں کی متعدد بیماریوں اور متعدد جلدی امراض خاص کر جانورووالے آبلوں کے لئے بے حد مجرب سمجھا جا تا ہے۔ اگر وائٹ اور بلیک ہیڈز صاف نہ ہوتے ہوں تو چند قطرے تیل میں اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب ملایئے اور کاٹن بال کی مدد سے متاثرہ جلد کو تین سے چار مرتبہ صاف کرنے سے یہ شکایت جاتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گرین ٹی کے فوائد

عضلات مضبوط بنائیے:
بھاری وزن اٹھانے سے یا غلط سمت پر وزن اٹھا لینے سے عضلات میں کھنچاواور درد کی کیفیت بڑھ جاتی ہے۔
عام طور پر فزیو تھراپسٹ بھی چند ایسی مشقیں کراتے ہیں جن میں پہلے تیل لگا کر دائرے میں گھمانے سے عضلات نرم پڑتے ہیں، تھکن زائل ہوتی ہے اور ٹشوز بھی فعال رہتے ہیں۔

لیونڈر کے ساتھ
چند قطرے لیمن گراس لے کر تھوڑی سی مقدار لیونڈر ایزنشئل آئل شامل کرلیں اور سر درد کی کیفیت میں ماتھے پر لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ خاص کر ایسے مریض جنہیں دردکش ادویات سے مکمل پرہیز کرنا بتایا جاتا ہے وہ آئل کے بیرونی استعمال سے مستفیض ہو سکتے ہیں مگر سادہ ایزینشل آئلز کو براہ راست جلد پر لگانا مفید ثابت ہوتا ہے ایسا کبھی نہ کیجئے۔ کسی بھی ایزنشئل آئل کو بادام یا کسی اور تیل میں ملا کر جلد پر لگانا مفید ہوگا۔ البتہ ایزنشل آئل کو پانی میں ملا کر کمروں کی بو دور کرنے اور مہک بڑھانے کے لئے اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ جانتے ہیں سونف آپ کی صحت کیلئے کتنی فائدہ مند ہے؟

دیگر بیرونی استعمال :
لیمن گراس کے انہی فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے صابن سازی کی صنعت سے لے کر کاسمیٹکس اور پرفیومز تک میں اسے بطور خوشبو اور جراثیم کش خصوصیات کے لئے استعمال کیا جانے لگا ہے اور تو اور لیمن گراس کے تیل کو حشرات خاص کرمچھروں کے کاٹنے سے بچاو کے لئے تیار کئے جانے والے محلول میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔