kavi_chicken

کیوی چکن

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ آدھا کلو، کیوی دو سے تین عدد، نمک حسب ذائقہ، کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد چھوٹی، پیپریکا پاﺅڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، سویا ساس ایک کھانے کا چمچ، چلی ساس ایک کھانے کا چمچ، میدہ ایک کھانے کا چمچ، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں، پھر اسے درمیان سے کاٹتے ہوئے چار حصے کر لیں۔
ایک پیالے میں سرکہ، سویا سا س اور چلی ساس کو اچھی طرح ملا ئیں پھر اس میں نمک اور پیپریکا پاﺅڈر شامل کردیں۔
چکن بریسٹ کو اس مکسچر سے میرنیٹ کر کے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
نان اسٹک پین میں ہلکا آئل لگا کر چکن کو درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔
پھر اسی فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں۔ پھر اس میں میدہ ڈال کر بھونیں اور چوپ کی ہوئی کیوی ڈالیں ، ہلکا سا فرائی کر کے اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑکیں اور آدھی پیالی پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکا کر ساس تیار کرلیں۔
چکن کو اس ساس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر تین سے چار منٹ پکالیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فش کٹلس ودھ فروٹ سالسہ

پریزنٹیشن:
گرم گرم چکن کو خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اوپر سے کیوی ساس ڈالیں اور حسب پسند ابلے ہوئے چاول یا گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔
اس کی تیاری میں آپ کا آدھا گھنٹہ لگے گا جبکہ پکانے کیلئے پندرہ سے بیس منٹ لگیں گے۔ یہ چار افراد کیلئے کافی ہوتی ہے۔