Sulman_Matloob_ispr

دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2جون شہیدایک زخمی

EjazNews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیرستان میں پاش زیارت کے قریب رات گئے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو فوری اور موثر جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان حوالدار مطلوب عالم ، عمر 32 سال اور سپاہی سلیمان شوکت عمر 25 سال شہید ہو گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اس سے بڑا جرم آپ کر نہیں سکتے، آپ نے بجلی کے ایسے معاہدے کیے جس کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے:وزیراطلاعات