home_remedies

چینی کے بہت سے فائدے بھی ہیں

EjazNews

میٹھا پسند کرنے والے کھانے کے بعد سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاص خیال رکھتے ہیں اور دسترخوان سمیٹتے ہی آواز بلند ہوتی ہے میٹھے میں کیا ہے بھی؟ اس لئے خاتون خانہ روزانہ کے بجٹ میں اتنی گنجائش ضروری رکھتی ہیں کہ مٹھاس پسند کرنے والوں کی سیر چشمی ہو سکے، زیادہ اہتمام نہ سہی مگر کبھی کبھی کسٹرڈ، مزعفر، شاہی ٹکڑے، شیر خورمہ، کوئی نہ کوئی حلوہ یا کھیر دسترخوان پر موجود ہو اور نہیں تو براونی بیک کرلی جائے لیکن میٹھا صرف کھایا جاتا ہے جبکہ چینی جو ہر بیٹھے پکوان کا اصل جزو ہے۔ اسے مختلف انداز میں حسن صحت کی نگہداشت کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

داغ دھبوں سے نجات حاصل کرنی ہو تو چینی سے چہرہ دھویا جاسکتا ہے۔ چینی بیکٹیریا کو مارتی ہے۔ چینی زخم میں سے پانی کو کھینچ لیتی ہے۔
زبان کی جلن ہوتو گرم چیز چکھی بھی نہیں جاسکتی۔ اول تو گرم گرم چیزکھانے سے منہ جاتا ہے۔ یہ بڑوں کی کہاوت بھی ہے اور آزمودہ بات بھی لیکن اگر بھولے سے بھی زبان جل جائے تو چٹکی بھر چینی کوچوس لیں اس سے فوری طور پر آرام محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہموار اور نرم و ملائم جلد کیلئے گھریلو نسخے

کیڑا کاٹ جائے تو کوئی اینٹی سیپٹک کریم یالوشن لگانا ضروری ہے لیکن اگر گھر میں یہ موجود نہ ہو تو چینی اور پانی کو ملائیں اور متاثرہ جگہ پر 20 منٹ کے لئے لگارہنے دیں۔
بار بارہچکیاں آنے لگیں تو ایک (چائے کا)چمچ چینی کھائی جاسکتی ہے بشرطیکہ آپ ذیابیطس کے مریض نہ ہوں چینی ہچکیوں کی روک تھام کر دیتی ہے۔ شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی دوالیں۔ خود علاجی صحت کے مسائل الجھا کے رکھ سکتی ہے۔
دعوتوں میں لپ اسٹک بڑی جلدی خراب ہوسکتی ہے تھوڑی سی چینی کو ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے کے بعد چھڑکیں۔ ایک منٹ تک انتظار کریں اور پھر اتار لیں۔ چینی لپ اسٹک میں میں پائی جانے والی نمی کو چوس لے گی اور اس کی رنگت کو بھی بہتر بنادے گی۔

بالوں کو صاف اور چمکدار بنانا ہوتو اپنے شیمپو میں ایک چمچ چینی ملا لیں اور اس سے بال دھوئیں۔
پھولوں کو تازہ دم کرنا مقصود ہو تو تین چائے کے چمچ چینی کو سر کے ساتھ تھوڑا سا گرم پانی بھی ملالیں اور پھرگل دان میں ڈال دیں۔چینی پھولوں کی جڑوں کوغذادے گی اور سرکہ بیکٹیریا کی روم تھام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر میں بیکنگ کیلئے ہمارے چند مشورے

بیکنگ پاوڈر میں چینی ملا کر اس مکسچر کو چینی میں جگہ جگہ چھڑک دیں جہاں جہاں لال بیگ اور کیڑے آتے ہیں ان کا خاتمہ ہو جائے گا۔
اینٹی ایجنگ ماسک بنانے کے لئے چینی کو بلینڈر یا کافی گرائنڈر میں پیس کر پاوڈر بنالیں۔ اس میں حسب ضرورت زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد شامل کر کے ماسک لگایا کریں۔
چہرے پر جھائیاں خراب صحت کی علامت ہے، اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے غذا میں ردو بدل کریں اور تجویز کی جائیں تو ضرور استعمال کریں اور ایک پیالے میں ایک چائے کے ایک چائے کے چمچ کے برابر چینی، لیموں کا جوس ایک کھانے کاچمچ ملا کر جلد پروقتاً فو قتاً لگا ئیں اور دس منٹ بعدسادے پانی سے چہرہ دھولیا کریں۔

مسلسل لپ اسٹک لگانے سے ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اس کے لئے ایک پیالے میں ایک چائے کا چمچ شہد، تین چھوٹے چمچ چینی ( براون شوگر )ڈال کر مکس کر لیں اور اس مکسچرکو ہلکا گرم کرلیں۔ یہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ لیں اب اس آدھے لیموں کو ایک چمچ میں نچوڑ لیں۔ اس طرح آپ کوآدھے لیموں کا رس مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

چہرے کی رنگت بہتر بنانے کے لئے ایک پیالے میں چاول کا آٹا ،ایک چمچ چینی اور ایک چمچ دودھ ڈال کر ملائیں پھر اس کو چہرے پر لگا کر دائرے کی شکل میں مساج کریں۔ دس منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں اور عرق گلاب کا چھڑکاو کر لیں۔ جلد نکھر جائے گی اور آپ خود کو تازہ محسوس کریں گی۔