grilled fish sandwich

گرلڈ فش سینڈوچ

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی کے قتلے چار عدد، براﺅن بریڈ چار سلائسز، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چائے کاچمچ، کٹی ہوئی لا ل مرچ ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر حسب ضرورت، مایونیز آدھی پیالی، مسٹر پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، چلی ساس دوکھانے کے چمچ، سلاد کے پتے حسب ضرورت، آئل دو سے تین کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
مچھلی کو صاف دھو کر نمک، لہسن، لال مرچ اور لیموں کے ساتھ میرینیٹ کرلیں۔ پھر انہیںگرل پین پر آئل ڈالتے ہوئے گرل کرلیں۔
مایونیز میں مسٹر ڈ پیسٹ اور چلی ساس ڈال کر ملائیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز پر لگا لیں۔ پہلے سلائس پر سلاد کا پتہ رکھیں پھر گرلڈ مچھلی کو رکھیں ٹماٹر کے قتلے رکھ کر دوبارہ مچھلی رکھیں اوراوپر سے سلائس سے بند کردیں۔

پریزنٹیشن:
ان غذائیت بھرے سینڈوچز کو حسب پسند شیپ میں کاٹ کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  شرمپ سمبال