younis_khan

یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ورلڈ کپ2022ءتک ذمہ داریاں نبھائیں گے

EjazNews

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات نہ ہوئیں تو بھی یونس خان کے تجربے اور قابلیت سے مستفید ہونے کا پلان بنایا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ یونس خان اب کم از کم آئندہ دو برس تک بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

یونس خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ڈومیسٹک سطح پر بھی کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ کوشش ہوگی کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بروقت شناخت کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لاسکوں۔

یونس خان کی تقرری کم از کم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2022 تک کی گئی ہے۔

یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں۔ سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی یہی کردار نبھائیں گے۔
یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔ ان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنزتھا۔ یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے زمبابوے کیخلاف سیریز جیت لی