chicken and egg sandwich

چکن اینڈ ایگ سینڈوچ

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ ایک عدد، ابلے ہوئے انڈے دو عدد، ڈبل روٹی کے سلائسز حسب ضرورت، نمک حس ذائقہ، تکہ مصالحہ دوکھانے کے چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، مکھن یا مارجرین حسب ضرورت، آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس ملا کر چکن بریسٹ (اسٹرپس کٹے ہوئے) کو میرینیٹ کرلیں۔پھر انہیں آئل میں تیز آنچ پر فرائی کرلیں۔
مارجرین یا مکھن میں نمک ، کالی مرچ اور انڈے ڈال کر میش کریں اور ڈبل روٹی کے سلائسز کو گول کاٹ کر اس پر لگا دیں۔ فرائی کیا ہوا چکن رکھ کر دوسرے سلائس سے بند کردیں۔

پریزنٹیشن:
یہ مزیدار سینڈوچ بھی بچوں کو یقینا پسندآئیں گے۔ سکول کے لنچ باکس میں بھی یہ سینڈوچ بہت مفید رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  یمی بی بی پیزا